”عباس نجمی سچے انسان تھے، زندگی خلوص سے عبارت تھی“

Feb 15, 2013

لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجابی کے معروف شاعر، سابق ہیڈ آف شعبہ پنجابی جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس نجمی کی پہلی برسی کے موقع پر پنجابی یونین کے زیر اہتمام ایک قریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر محمد اجمل نیازی نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ سعادت حافظ ممتاز ملک نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول اصغر علی کھوکھر نے پیش کی۔ تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ شالیمار کالج ڈاکٹر شاہد کاشمیری، حسین شاد، امجد وڑائچ، جمیل پال، پروفیسر ڈاکٹر اختر شمار، محبوب مانجھی، شاہد انجم مرزا، پروفیسر رمضان شاکر، رانا عبدالرحمٰن، ایثار رانا، باجی ن سیم اختر، سعد اللہ شاہ، پرنسپل اورینٹل کالج ڈاکٹر عصمت اللہ، ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا، اکمل شہزاد گھمن، ایم پی اے آمنہ الفت، صوفیہ بیدار بٹ، فخر چیمہ، عبدالحمید نظامی سمیت دانشوروں، شاعروں، ادیبوں اور بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر پنجابی یونین مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ مرحوم کی ذات صفات، خلوص، دانش، محبت اور شفقت کا مجموعہ تھی۔ ڈاکٹر اجمل نیازی نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عباس نجمی انتہائی سچا اور کھرا انسان تھا۔ تقریب سے ڈاکٹر اختر شمار، رمضان شاکر، شاہد کاشیری، جمیل پال، سعد اللہ شاہ، اکمل شہزاد گھمن، آمنہ الفت، امجد وڑائچ، رضا خورشید اور خواجہ زکریا نے بھی خطاب کیا۔ 

مزیدخبریں