لاہور(کلچرل رپورٹر)فلم "دل پرائے دیس میں"کی نمائش کی تیاریاں تیز کردی گئیں۔اس فلم کے ہدایت کار حسن عسکری جبکہ فنکاروں میں معمر رانا اور ایک نئی لڑکی شامل ہیں۔فلمساز ممتاز ملک کی یہ فلم 4برس کے بعد ریلیز ہو رہی ہے ۔فلم اردو زبان میں ہے ۔یہ فلم آئندہ ماہ ریلیز ہو گی۔