لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان ٹیلیویژن کے مقبول عام پروگرام ورثہ کی ریکارڈنگ جاری ہے،یہ موسیقی کا پروگرام ہے،اس وطن عزیز کے علاوہ بین الااقوامی معروف فنکار پرفارم کرچکے ہیں۔موسیقی کی تمام صنفوں پر دسترس رکھنے والے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ گذشتہ روز ریکارڈ ہونے والے پروگرام میں راحت فتح علی خان،ندیم عباس(لونے والا) صنم ماروی،حمیرا چنا،ساحر علی بگا،باقر عباس، مہوش نے ڈرامہ ہیر رانجھا کے گانے گائے ،پروگرام کے ڈائریکٹر فرخ بشیر ہیں اور پیشکش ذوالفقار احمد کی ہے،میزبانی کے فرائض میاں یوسف صلاح الدین عفت عمر ہیں جبکہ اسسٹنٹ پروڈیوسر محمد یعقوب چوہدری ہیں یہ پروگرام پی ٹی وی ہوم سے منگل کو رات گیارہ بجے نشر کیا جاتا ہے۔