لاہور(خصوصی رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی عابد شیر علی نے الیکشن کمیشن کی تحلیل کے سلسلے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی درخواست مسترد کئے جانے کو سچ کی فتح سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ طے شدہ منصوبے کے تحت قادری کو کینیڈا سے بلانے والوں کی امیدیں خاک میں مل گئیں۔ جے یو آئی (ف) کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری،مولانا جمیل الرحمن درخواستی، مولانا عتیق الرحمن، محمد اقبال اعوان اور عبدالجلیل جان نے کہا کہ جے یو آئی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ اس فیصلے کے بعد بروقت انتخابات کی راہ مزید ہموار ہو گی۔
”سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، سچ کی فتح ہوئی“
Feb 15, 2013