کامران فیصل کے ماتھے اور دائیں بازو پر چوٹ کا نشان تھا: فورنزک رپورٹ


راولپنڈی (این این آئی) کامران فیصل کی موت سے متعلق فورنزک رپورٹ پولی کلینک کو موصول ہوگئی، جس کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق ان کے ماتھے اور دائیں بازو پر چوٹ کا نشان تھا۔ ذرائع کے مطابق کامران فیصل کی پیشانی اور دائیں بازو پر معمولی چوٹ کا نشان سامنے آئے ہیں جس پرمیڈیکل بورڈ نے راولپنڈی میڈیکل کالج کو خط لکھ کر کسی سینئر پروفیسر کی رائے لی جائے گی، ذرائع نے بتایا کہ کامران فیصل کی باقی رپورٹ میں مماثلت پائی جاتی ہے تاہم چوٹ کے معاملے پر شک دور کرنے کےلئے پروفیسر کی رپورٹ کے بعد دوبارہ میڈیکل بورڈ بیٹھے گا اور حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔
کامران فیصل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...