فیروز والا (نامہ نگار) صدر بار اور مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری شاہ نواز اسماعیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب حکومت کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے عوام دوست منصوبے مکمل کئے۔ گیارہ ماہ میں میٹرو بس منصوبے کو مکمل کر کے میاں شہباز شریف نے شاندار مثال قائم کر دی۔