لاہور (خصوصی نامہ نگار)بانی ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ طاہر القادری کی پے در پے ذِلّت ناموس رسالتﷺ سے بے وفائی کا نتیجہ ہے، گستاخ رسول کی حمایت اور ممتازحسین قادری کی عداوت طاہر القادری کے زوال کا نقطہ آغاز ہے۔ لندن میں ویملے کانفرنس کے دوران اسلامی تعلیمات کی دھجیاں بکھیرنے کا خمیازہ اسے دیرتک بھگتنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف اضلاع سے آئے علماءکی اہم میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری نے اگر نظام مصطفےٰﷺ کے نفاذ کیلئے لانگ مارچ کیاہوتا تو اسے حالیہ ذلت ورسوائی کا سامنا نہ کرناپڑتا۔