”ویلنٹائن اسلامی اقدار پر حملہ ہے، روک تھام کی جائے“

Feb 15, 2013

لا ہور(خصوصی نامہ نگار)ویلنٹائن ڈے جیسے ایام اسلامی ثقافت پر اور نوجوان نسل پر مغرب کا بد ترین حملہ ہے حکومت میڈیا اور بڑوں کو اس حملے سے نوجوان نسل کوبچانے کے لیئے اپنا کردار ادا کر نا چاہیے یہ باتیں جمعیت علماءاسلام ہجویری ٹاﺅن کے زیر اہتمام ایک تقریب سے قاری زبیر احمد ،حافظ عبد الواجد ،قاری محمد عارف رحمانی،حافظ عبد الصمد ،حاجی محمد قیوم،حا فظ محسن امین نے خطاب کرتے ہوئے کہیں اس مو قع پر ،محمد قاسم افضل ،محمد ذکی ،حافظ صہیب ،حافظ سرفراز،علی رضا ،محمد بلال ،عبد الاحد اور دیگر مو جو د تھے۔ مقرر ین نے کہا کہ دین اسلام بے حیائی اور فحاشی کی اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بے ہودگی کے تمام پروگراموںپر پابندی عائد کرے  ا نہو ں نے کہا کہ اسلام حیاءکا مذہب ہے نوجوان نسل کو ایسے ایام منانے کے بجائے ہر دن حیاءکا منانا چاہیے۔ دریں اثناءکنوینئر تحریک دعوت توحید پاکستان میاں محمد جمیل نے ابوہریرہ شریعہ کالج میں طلبہ کی خصوصی نشست سے خطاب کے دوران کہا کہ نوجوان نسل فحاشی کی روک تھام کے لئے ویلنٹائن جیسی حیاءسوز مغربی رسومات کا بائیکاٹ کریں۔

مزیدخبریں