لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر تعلیم پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کوششوں سے سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم بہتر ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کےنٹ پبلک گرلز ہائی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری 92 فیصد جبکہ موجودہ سہولیات اور سکولوں کی انسپکشن 96 فی صد ماہانہ یقینی بنائی گئی۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے اس سال 50ہزار طلبہ و طالبات کو وظائف دیئے جائیں گے۔
پنجاب حکومت کی کوششوں سے سرکاری سکولوں کا معیار بہتر ہوا: مجتبٰی شجاع
Feb 15, 2013