امیروں کے چونچلے، پونے 2 ارب کی کتے بلیوں کی خوراک درآمد

لاہور (ندیم بسرا) ملک میں بڑھتی غربت ،بے روزگاری اور عوام کے فاقوں کا شکار ہونے کے باوجود ملک کی اشرافیہ نے صرف اپنے پالتو جانوروں خصوصاً کتے بلیوں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 1 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی خوراک درآمد کی ۔یہ اضافہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں 320 فی صد ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک کے امیر اور شوقین افراد نے مجموعی طور پر 1 ارب 81 کروڑ 39 لاکھ 73 ہزار روپے (1 کروڑ 90 لاکھ 94 ہزار 453 ڈالر) کی پالتو جانورں کی خوراک درآمد کی جبکہ گزشتہ سال کے دوران مجموعی طور پر 43 کروڑ 15 لاکھ 66 ہزار 855 روپے (45 لاکھ 42 ہزار 809 ڈالر) کی جانوروں کی خوراک درآمد کی گئی تھی۔ دیگر مصنوعات کی طرح پالتو جانوروں کی خوراک کی درآمد میں بھی چین سرفہرست ہے رواں سال کے دوران پاکستانیوں نے وہاں سے تقریباً 50 کروڑ روپے جبکہ ہالینڈ سے 20 کروڑ 67 لاکھ 53 ہزار روپے کا پیٹ فوڈ درآمد کیا گیا۔ دیگر ممالک میں برطانیہ، سپین، ملائشیا، سنگاپور، امریکہ، فرانس، جرمنی وغیرہ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن