لاہور (نیوز رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی رہنماﺅں سمیت مختلف سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی ینگ ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کیا۔ گزشتہ روز جماعت اسلامی، پیپلز یوتھ، میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن، ریلوے یونینز کے رہنماﺅں سمیت دیگر نے کیمپ میں شرکت کی اور اظہار یکجہتی کیا۔ علاوہ ازیں ینگ ڈاکٹرز کے بانی رہنما گزشتہ روز خود بھی حلف اٹھا کر بھوک ہڑتالی کیمپ میں شامل ہو گئے۔ لیاقت بلوچ، فرید پراچہ سمیت دیگر رہنماﺅں نے کیمپ میں شرکت کی۔
ینگ ڈاکٹرزکا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری سیاسی رہنماﺅں، سول سوسائٹی کا اظہار یکجہتی
Feb 15, 2013