لاہور ہائیکورٹ میں صدر کیخلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر

Feb 15, 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کا فل بنچ صدر آصف علی زرداری کے دو عہدے رکھنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج کرے گا۔ گزشتہ روز صدر آصف زرداری کیخلاف توہین عدالت کی ایک اور متفرق درخواست دائر کر دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ صدر زرداری نے عدالتی فیصلے کے باوجود سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں یہ مو¿قف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے صدر آصف علی زرداری کو سیاسی سرگرمیوں سے منع کر رکھا ہے اس کے باوجود صدر نے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں عدالتی فیصلے کا پابند بنایا جائے۔ متفرق درخواست پر بھی آج سماعت کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں