لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگاڑا کی ملاقات کل ہوگی جس میں وہ دونوں جماعتوں کے باضابطہ سیاسی اتحاد کا اعلان کریں گے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کے آج کراچی آمد پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کراچی ائرپورٹ پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے نوائے وقت کو بتایا صوبائی صدر جسٹس (ر) سید غوث علی شاہ اور جنرل سیکرٹری سلیم ضیاءکی ہدایت پر تمام صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، سٹی عہدیداران کارکن اور مسلم لیگ ن کے ہمدرد آج جمعہ صبح دس بجے کراچی ائرپورٹ پر نوازشریف کا استقبال کریں گے۔
نوازشریف، پگاڑا کی کل ملاقات، سیاسی اتحاد کا اعلان ہوگا
Feb 15, 2013