لاہور میں زرداری کے زیر استعمال بلاول ہاوس کے معاملات کی تحقیقات کرائی جائیں: مسلم لیگ ن

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور میں صدر زرداری کے زیر استعمال بلاول ہاﺅس کے معاملات کی تحقیقات کرائی جائیں۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما تہمینہ دولتانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا چیف جسٹس اور چیئرمین نیب کے نام خط صورتحال کی سنگینی کو واضح کرنے کے لئے کافی ہے۔ اگر صدر زرداری نے 200 کنال پر محیط پر وسیع و عریض محل ذاتی طور پر بنایا ہے تو اس کی تفصیلات اور اپنی آمدن کے ذرائع قوم کے سامنے رکھیں اور اگر ملک ریاض نے یہ گھر انہیں تحفے میں دیا ہے تو صدر کو یہ وضاحت کرنی چاہئے کہ کن خدمات کے عوض اس قدر قیمتی تحفہ پیش کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...