اسلام آباد (رستم اعجاز ستی) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو دو ماہ گزرنے کے باوجود بیوروکریٹس کی جانب سے دوہری شہریت کا حامل ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بیان حلفی جمع کروانے کا سلسلہ شروع نہ ہو سکا، اسٹیبلشمنٹ دوےژن کی جانب سے تاحال کوئی تفصےلات فراہم نہےں کی گئےں، اطلاعات کے مطابق دو ماہ قبل اےک سرکلر جاری کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈوےژن نے سےکرٹرےٹ گروپ، پاکستان اےڈمنسٹرےٹو گروپ سمےت دےگر کو ہداےت کی تھی کہ تحرےری طور پر آگاہ کےا جائے کہ وہ صرف پاکستان کے شہری ہےں ےا کسی دوسرے ملک کی شہرےت بھی رکھتے ہےں۔ اطلاعات کے مطابق سرکلر تمام صوبائی حکومتوں کے علاوہ چےف کمشنر اسلام آباد، چےف سےکرٹری آزاد کشمےر اور گلگت بلتستان کو بھی بھجواےا گےا تھا، اسٹیبلشمنٹ ڈوےژن کی جانب سے تاحال کوئی تفصےلات فراہم نہےں کی گئےں۔ دوہری شہرےت سے متعلق اےک مرتبہ پھر نئی بحث چھڑ چکی ہے اور عام تاثر ہے کہ دوہری شہرےت کے حامل کسی بھی شخص سے پاکستان سے مکمل وفاداری کی امےد حماقت کے سوا اور کچھ نہےں لہٰذا کسی بھی حکومتی ادارے مےں دوہری شہرےت کے حامل افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔