اسلام آباد ٹریفک پولیس اور موبی لنک فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے ”ٹریفک حادثات سے بچاﺅ“ کے موضوع پر مصوری کا مقابلہ

Feb 15, 2013


لاہور (پ ر) اسلام آباد ٹریفک پولیس اور موبی لنک فاﺅنڈیشن نے مشترکہ طور پر مصوری کے ایک مقابلے کا اہتمام کیا۔ اسلام آباد کے ایک تھیٹر میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں سکولوں اور کالجوں کے طلباءاور طالبات نے شرکت کی۔ اس تقریب کا بنیادی موضوع ”سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی وجوہات اور ان سے بچاﺅ کی تدابیر“ تھا۔ شرکاءنے اپنے تخیلات اور مشاہدات کی تصویری عکاسی کے ذریعے ”حادثات سے تحفظ اور متعلقہ خدشات“ جیسے سادہ مگر اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ اس مقابلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں سے بارہ سو سے زائد طلباءاور طالبات نے شرکت کی۔ اس تقریب کی ایک نمایاں خصوصیت یہ بھی تھی کہ اس میں ذہنی پسماندگی کے شکار ”خصوصی بچوں“ کو بھی شرکت کیلئے مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے ٹریفک حادثات سے حفاظت کے اقدامات پر بہت سے اچھوتے اور موثر تصورات پیش کئے۔

مزیدخبریں