افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں : امریکہ

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے پاکستا ن اورواشگٹن نے مل کر بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ کور گروپ طالبان کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ وکٹوریا نو لینڈ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستانی صدر آصد علی زرداری سے فون پر بات کی ہے۔ دونوں رہنماو¿ں نے باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے گفتگو کی۔ ملا قات میں اہم علا قا ئی اور عا لمی امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اس موقع پر دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔ افغانستان سے امریکی فوجی انخلاءاور اس کے بعد کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انھوں نے کہا افغانستان میں قیام امن کے لیے قائم کردہ کور گروپ نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ کور گروپ طالبان کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور مذاکرات کے لیے راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ اس جنگ میں پاکستان کی ہرممکن مدد کرے گا۔ انہوں نے دہشت گردی کے ہونے والے حالیہ واقعات میں جانی ومالی نقصان پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا کردار نمایاں ہے اور پاکستان خود بھی اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ مستحکم اور مضبوط افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے اسلئے دونوں ملک وہاں پر امن و استحکام کیلئے بھی مل کر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے قطر میں طالبان کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی کوشش ہے کہ وہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کو فروغ دے تاکہ وہاں امن قائم ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...