ملک کے اکثر علاقوں میں بادل پھر چھلک اٹھے، وقفے وقفے سے جاری رم جھم سے سردی لوٹ آئی.

ملک میں سردی کی آنیاں جانیاں، کہیں رم جھم نے موسم کو حسین کردیا ہے تو کہیں برف باری کانظارہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے. سندھ کےعلاقوں جیکب آباد،سکھر ،خیرپوراوردادو میں بارش برستے ہی سردی لوٹ آئی ہے اور موسم ایک بار پھر ٹھنڈا ہوگیا ہے ہوگیا ہے. پنجاب کے میدانی علاقوں لاہور،شیخوپورہ، پھلر وان ، فیصل آباد اور گردونواح میں بھی گھنے بادلوں اوربوندا باندی سے خنکی لوٹ آئی ہے،،،جبکہ غذر،استور،دیامر اور ہنزہ نگر کے پہاڑوں پر رات سے ہی برف باری جاری ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن کے بالائی علاقوں مالم جبہ ،کالام اور چترال میں وقفے وقفے سے ہلکی برف باری سے ٹھنڈ بڑھ گئی ہے. بلوچستان کے علاقے چمن ،پشین،قلعہ عبداللہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جبکہ زیارت،کان مہتر زئی ،توبہ اچکزئی اور کوژک ٹاپ پر رات بھر وقفے وقفے سے برفباری ہوتی رہی. محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخواہ، بالائی سندھم شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن