آئی ایس پی آرکے مطابق زمین سے زمین پرمار کرنے والا شارٹ رینج میزائل حتف ٹو ابدالی جوہری اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحت رکھتاہے. میزائل ایک سو اسی کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے. آ ئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کےموقع پرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام بھی موجود تھے. صدر آصف زرداری اوروزیراعظم راجا پرویز اشرف نےکامیاب تجربے پر سائنس دانوں،پاک فوج اور قوم کو مبارک باد دی ہے.