جنوبی پنجاب اور لاہور سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کےنو ارکان پنجاب اسمبلی، ایک سابق عہدیدار اور دو قاف لیگی رہنماؤں نے مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی کے نو ارکان صوبائی اسمبلی اور ایک سابق عہدیدار سمیت دو قاف لیگی رہنماؤں نے لاہور میں وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نےاپنی اپنی جماعتوں کو خیر باد کہتے ہوئے نون لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ نون میں شامل ہونے والوں میں رکن اسمبلی نشاط خان ڈاہا،جمیل شاہ، رانا بابر،عباس ظفر ہراج ، جاوید علاؤالدین، کامل شمائل گجر،رانامنورغوث، قیصر سندھو،عظمی بخاری اور پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق سیکرٹری سمیع اللہ خان شامل ہیں۔ان ارکان نے وزیراعلی پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کے نامناسب رویئے،ون مین شو اور بھٹو ازم سے دوری کے باعث پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔شہباز شریف نے انہیں یقین دلایا کہ مسلم لیگ نون انہیں احترام دے گی اور ان کی تجاویز اور مشوروں پر عمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان بھی موجود تھے۔ دوسری جانب مسلم لیگ قاف کے رکن اسمبلی پیر اسلم بودلہ اور دیوان عاشق بخاری نے بھی مسلم لیگ نون میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن