کراچی میں قیام امن کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، دہشتگردوں نے مختلف واقعات میں آج بھی سات افراد کو ابدی نیند سلادیا۔

لانڈھی کےعلاقے فیوچرکالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےمحمد سمیع نامی شہری چل بسا جبکہ بنارس پیر آباد کےقریب بھی انصار جعفری نامی شخص کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔کورنگی مہران ٹاؤن بھی نامعلوم دہشتگردوں نے ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔ادھرلانڈھی نمبر چار سے اصغر نامی شخص کی تشدد زدہ لاش برآمدہوئی ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن نالے سےبھی چارروز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ دوسری جانب محمود آباد چنیسر گوٹھ میں منشیات فرشوں کے دو گروہوں میں مسلح تصادم سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

ای پیپر دی نیشن