گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نیپرا نے بجلی کی پیداواری لاگت میں اٹھاون پیسے فی یونٹ تک اضافہ کردیا ہے۔

Feb 15, 2013 | 23:14

کامرس رپورٹر

نیپرا کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کےمطابق پاور سیکٹر کیلئے گیس کی قیمتوں میں 28 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافےکے باعث گیس سے پیدا ہونے والی بجلی کے نرخوں میں بھی 30 پیسے سے 58 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ ناردرن پاور جنریشن کمپنی کے نرخوں میں 30 پیسے 43 پیسے فی یونٹ جبکہ جامشورو پاور کمپنی کے نرخوں میں 28 سے 58 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیاہے۔ اس اضافے کے بعد گیس سے پیدا ہونی والی بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے فی یونٹ تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تیل سے پیدا کی جانی والی بجلی کے نرخوں میں بھی 48 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کے نرخوں میں ہونے والا اضافہ تقسیم کار کمپنیوں کے نرخوں پراثر انداز ہوگا جو کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو منتقل کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں