چمکدار اور گھنے بال

Feb 15, 2014

 بالوں کو چمک دار اور گھنا رکھنے کے لیے انھیں دھونے کے بعد کچے ناریل کا پانی لگائیں۔ روکھے بالوں میں رونق لانے کے لیے چار کھانے کے چمچ دہی، دو کھانے کے چمچ مہندی چھان کر اور ایک چائے کا چمچ ناریل یا زیتون کے تیل کا مِلا کر اچھی طرح سے بالوں میں لگائیں اور بیس منٹ بعد دھو لیں۔ یہ عمل ہفتہ میں دو یا تین مرتبہ کریں۔ایک کھانے کے چمچے مہندی میں ایک کھانے کا چمچ سرسوں کا تیل ملائیں۔ اس میں ایک انڈا اور آدھا چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا دیں۔ پھر اس کو بالوں میں لگا کر کچھ گھنٹوں کے لیے کپڑا لپیٹ کر چھوڑ دیں اور دھولیں۔ یہ بالوں کا روکھا پن ختم کر دے گا۔تھوڑی سی مایونیز سے اگر بالوں میں مالش کریں اور تھوڑی دیر بعد دھولیں تو بال نرم اور چمک دار ہو جائیں گے۔اگر آپ کے بال روکھے اور بے رونق ہیں تو انڈے کی سفیدی اور زردی الگ کرلیں زردی کو خوب پھینٹ لیں پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ پانی ملا دیں پھر زردی اور سفیدی ملاکر خوب اچھی طرح پھینٹ لیں اور بالوں میں انگلیوں کے ذریعے سے اچھی طرح مالش کرکے لگائیں آدھے گھنٹے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ادرک کا تیل بالوں کی افزائش کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کو گھر پر بھی بنایا جا سکتا ہے۔ ایک کھانے کا چمچہ تازہ ادرک پیس کر کسی ململ کے کپڑے میں ڈال کر اس کا عرق نچوڑ لیں جو تقریباً ایک چوتھائی چائے کے چمچے کے برابر ہو گا۔ اس عرق کو ایک چوتھائی پیالی تل کے تیل میں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔ بالوں کی جڑوں میں اس تیل کا روزانہ مساج کریں اور پندرہ منٹ کے بعد شیمپو کریں۔ اس عمل سے آپ کے بال نرم صاف اور مضبوط ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں