اسامہ کے بعد غیرملکی افواج کی موجودگی کاکوئی جوازنہیں: رکن افغان امن کونسل

Feb 15, 2014

کابل (اے پی پی) افغانستان میں قیام امن کیلئے قائم سرکاری امن کونسل(ایچ پی سی) کے ایک اہم ممبر مولوی شہزادہ شاہد نے کہاہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں امریکی اورغیرملکی افواج کی موجودگی کاکوئی جوازنہیں۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے افغانستان سے تمام غیرملکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا اور کہاکہ افغانستان اورخطے میں جاری جنگ کی بنیادی وجہ غیرملکی افواج کی موجودگی ہے۔انہوں نے افغانستان میں قیام امن کیلئے سول سوسائٹی،عمائدین اورافغان شہریوں سے تعاون کی اپیل کی اورکہاکہ امریکہ مفاد پرست ملک ہے اورافغانستان کو اپنے مسائل خودحل کرنا ہونگے۔

مزیدخبریں