قائمہ کمیٹی کا پوسٹل سروسز میں رشوت، سینئر افسروں کو او ایس ڈی بنانے پر اظہار تشویش

اسلام آباد(آئی این پی)  سینٹ کی قائمہ کمیٹی مواصلات نے بلوچستان میں پوسٹل سروسزکے سینئر افسران کو او ایس ڈی بنانے اور ایک ہی پوسٹ پر سالہا سال سے براجمان پوسٹ ماسٹرز کی تعیناتی اور بغیر سفارش لیکن اہل اور دیانت دار افسران کو کھڈے لائن لگانے اور بلوچستان میں پوسٹل سروسز محکمہ میں رشوت عام ہونے کی باتوں  پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شرم ناک قرار دیا اور بلوچستان میں فیلڈ اور سرکل میں کام کرنے والے پوسٹ ماسٹرز کو تین سال کے بعد تبدیلی کے سرکاری فارمولے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ حق دار سرکاری ملازم کو بروقت ترقی دی جائے۔  جونیئر افسران کو سینئر اور ایک ہی دن میں بھرتی کردہ افسران کی سینارٹی کو تبدیل کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جمعہ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر دائود خان اچکزئی کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی ممبران، متعلقہ وزارت اور اس کے  ذیلی اداروں کے حکا م نے  شرکت کی۔ اس دوران  چیئرمین سنیٹر دائود خان اچکزئی نے کہا کہ سب سے جونیئر افسر کو پہلے ترقی دی گئی اور سب سے سینئر کو بعد میں ترقی دی گی افسران کو سپر سیڈ کرنے سے ہی معاملات عدالتوں تک جاتے ہیں عدالت نے ہی سینیارٹی بھی دے دی اور ترقی بھی کر دی ۔پارلیمانی کمیٹی سے سرکاری معاملات کو چھپایا نہ جائے بلکہ حقائق سے آگاہ کیا جائے پچھلے اجلاس میں تین ہزار ڈاکخانوں کی کمپیوٹرائزیشن کی یقینی دہانی کرائی گی لیکن اب وزارت آئی ٹی سے مشاورت اور منصوبہ بندی کمیشن سے منظوری کا کہہ کر معاملے کو ٹالنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کمیٹی آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔ اجلاس میں پوسٹل سروسز میں سے ہی گریڈ 22 کے افسر کو ڈی جی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی اور اگلے اجلاس میں پوسٹل سروسز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے منصوبہ بندی کمیشن، وزارت خزانہ، وزارت آئی ٹی کے اعلیٰ افسران کی شرکت لازمی قرار دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...