پسرور (نامہ نگار) خاوند نے نامردی کا طعنہ سن کر خاتون کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے ایک ماہ گزرنے کے باوجود واقعہ کا چالان مکمل نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ موضع خاناں والی کے رہائشی حفیظ کی بیوی ممتاز بی بی ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی۔ حفیظ اسے لینے اپنے سسرال گیا تو خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس کا خاوند حقوق زوجیت ادا کرنے کے قابل نہیں تاہم معززین کے اصرار پر وہ سسرال آگئی جہاں مبینہ طور پر اس کے خاوند نے رات کے وقت گلا دبا کر ممتاز بی بی کو قریب المرگ کر دیا۔ اسے فوری طور پر پہلے لاہور اور پھر سیالکوٹ لے جایا گیا جہاں وہ کئی روز موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کر گئی جس پر مقتولہ کے بھائی محمد یوسف ولد محمد لطیف کی درخواست پر پولیس تھانہ پھلورہ نے ملزم حفیظ احمد اور اس کے بھائیوں ظفر اقبال اور کامل اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تاہم پولیس نے گزشتہ ہفتے ملزم کے دونوں بھائیوں کو بے گناہ قرار دے دیا مگر ملزم حفیظ کا چالان مبینہ طور پر تاحال عدالت میں پیش نہیں کیا۔ مدعی مقدمہ محمد یوسف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم ثابت بیگناہ ہونے کے لئے اثرورسوخ استعمال کر رہا ہے۔ مقتولہ کی ملزم کے ساتھی شادی ڈھائی سال قبل ہوئی تھی اور دونوں کے ہاں کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا۔
پسرور: حقوق زوجیت ادا نہ کر سکنے کا طعنہ، شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر مار دیا
Feb 15, 2014