صوابی: حملے میں جاں بحق ہیڈ کانسٹیبل وصال سپردخاک

Feb 15, 2014

صوابی (این این آئی) صوابی میں جمعرات کی شب تھانہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کی موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل وصال جاں بحق جبکہ ایس ایچ او ریاض سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے تھے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا جبکہ ملزم جوابی فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ نے مبینہ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ جاں بحق کانسٹیبل وصال کی نماز جنازہ کے بعد اس کے گائوں چار گلی سرہ ڈھیری میں اسے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔

مزیدخبریں