نیب عدالت بن چکی، پیش ہو کر دفاع کروں گا: یوسف رضا گیلانی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ مذاکرات تاخیر سے شروع کئے گئے ہیں ان کا آغاز چھ ماہ قبل ہونا چاہئے تھا تفصیلات کے طابق مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کی مذاکراتی ٹیم کوچاہئے کہ طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے آگے اپنا موقف موثر انداز میں پیش کرے، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب کے بلوانے پر وہ نہیں گئے لیکن اب نیب ایک عدالت بن چکی ہے اسلئے وہ جائیں گے اور وہاں پر جا کر اپنا موقف پیش کریں گے اور دفاع بھی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...