آخری تاریخ گذر گئی، 1052 ارکان پارلیمنٹ نے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے 120 ناکام رہے، حتمی فہرست آج جاری ہوگی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اراکین پارلیمنٹ کیلئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ گذر گئی۔ ایف بی آر کے مطابق 1052 ارکان اسمبلیوں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے۔ 120 عوامی نمائندوں نے گوشوارے داخل نہیں کرائے۔ ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری آج ویب سائٹ پر جاری ہو گی۔ ترجمان فیڈرل بورڈ آٖف ریونیو شاہد حسین نے سرکاری  ریڈیو کو  ایک خصوصی انٹرویو میں کہا پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ایک ہزار چالیس ارکان کو نیشنل ٹیکس نمبر جاری کئے جا چکے ہیں۔ وزیراعظم کی ٹیکس ترغیبات سکیم کے بارے میں ترجمان نے کہا اس سکیم سے فروری کی 28 تاریخ تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ صنعتی شعبے میں سرمایہ لگانے والوں سے ان کے ذرائع آمدن کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔ ٹیکس دہندگان کی فہرست میں ستر ہزار نئے افراد شامل کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...