میاں چنوں (نامہ نگار) ناتجربہ کار دائی کے ہاتھوں دوران ڈلیوری خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے خاتون جاں بحق ہو گئی جس پر ورثا اور اہل محلہ نے دائی کی عدم گرفتاری پر تھانہ سٹی پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ عمران نے اپنی بیوی ثمینہ کو دائی پروین کے کلینک میں ڈلیوری کے لئے داخل کروایا تھا۔