شاہدرہ: شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا‘ زخمی حالت میں ہسپتال داخل

Feb 15, 2014

لاہور (سٹاف رپورٹر) شاہدرہ کے علاقہ میں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا جبکہ پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کو مقدمات میں پھنسانے کیلئے اپنے بازوئوں پر تیزاب پھینکا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ معلوم ہوا ہے شاہدرہ کے علاقہ لاج پت روڈ کی خاتون منور شہزادی کے اوپر تیزاب گرنے کے باعث اسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا اس کے شوہر ذیشان نے اس پر تیزاب پھینکا ہے  جبکہ پولیس کے مطابق خاتون غلط بیانی کر رہی ہے۔ اس نے خود اپنے بازئوں پر تھوڑا سا تیزاب پھینکا ہے اور اپنے خاوند کو اس مقدمہ میں پھنسانا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں