لاہور (وقائع نگار خصوصی) اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرریوں پر میرٹ اور اہل افراد کو تعینات کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے انٹرکورٹ اپیل کے ذریعے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ میں بطور جج ایک اہل اور قابل وکیل کا تقرر کیا جائے۔ ہزاروں کی تعداد میں جج کی اہلیت پر پورا اترنے والے وکلاء موجود ہیں لیکن پسند نا پسند کو دیکھا جاتا ہے میرٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ آئین کے تحت اعلیٰ عدلیہ میں بطور جج 10 سال وکالت کی پریکٹس اور میرٹ پر پورا اترنے والے وکلاء کو تعینات کریں۔