جعلی ڈگری کیس، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی غلام سرور کی عبوری ضمانت میں 20 فروری تک توسیع، جسٹس مظاہر کی سماعت سے معذرت

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے جعلی ڈگری کیس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور کی عبوری ضمانت میں 20 فروری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ عدالتی سماعت کے دوران غلام سرور کے وکیل اکرم قریشی نے موقف اختیار کیا کہ انکے موکل پر جعلی ڈگری کا بے بنیاد مقدمہ بنا کر انکی سیاسی شہرت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ ٹیکنیکل بورڈ کے ریکارڈ کے مطابق غلام سرور نے جعل سازی سے ڈپلومہ حاصل کیا لہذا عدالت ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کرے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت غلام سرور سے متعلق پہلے ہی ایک اور درخواست کا فیصلہ کر چکی ہے۔ عدالت نے کیس مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...