لاہور (سٹاف رپورٹر) داتا دربار میں بم کی موجودگی کی افواہ پر داتا دربار خالی کرا لیا گیا۔ پولیس نے چیکنگ کے بعد دوبارہ زائرین کو دربار میں جانے کی اجازت دیدی۔ معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز داتا دربار میں بم کی اطلاعات پر دربار خالی کروا لیا گیا۔ دربار میں موجود تمام زائرین کو دربار سے باہر نکال کر مکمل چیکنگ کی گئی اور اڑھائی گھنٹے چیکنگ کرنے کے بعد زائرین کو دوبارہ دربار میں جانے کی اجازت دی گئی۔ پولیس کے مطابق کسی نے بم کی موجودگی کی افواہ پھیلائی تھی جس پر فوری طور سکیورٹی نے چیکنگ کی۔
بم کی افواہ، داتا دربار خالی کرالیا گیا
Feb 15, 2014