اسرائیل کا مغربی کنارے اورمشرقی بیت المقدس میں1400 نئی غیرقانونی بستیوں کی تعمیرکا اعلان

تل ابیب (اے پی پی) اسرائیل نے مغربی کنارے اورمشرقی بیت المقدس میں1400 نئی غیرقانونی بستیوں کی تعمیرکا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی وزارت ہائوسنگ کی جانب سے جمعہ کوجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نئے منصوبے کے تحت 800مکانات مغربی کنارے اور600 مشرقی بیت المقدس میں تعمیرکئے جائیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مکانات رامات، شالومو اور دیگرمقبوضہ علاقوں میں تعمیرکئے جائیں گے۔ ادھر فلسطینی حکام نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے اورمشرقی بیت المقدس میں نئے گھروں کی تعمیر کی مذمت کرتے ہوئے اسے دونوں ملکوںکے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن