لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ و قانون پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کے لئے شعبہ صحت اور تعلیم کے لئے ریکارڈ فنڈز فراہم کئے ہیں جبکہ ترقی پذیر اضلاع خصوصاً جنوبی پنجاب کے علاقوں کے لئے موبائل ہیلتھ یونٹس فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کارڈ کی بدولت کم آمدنی والے افراد سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ بہترین نجی طبی اداروں میں بھی علاج کی مفت سہولت حاصل کر سکیںگے۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ عام آدمی کو صحت کی سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔