واسا میں ملتان کے تمام ہسپتالوںکے مسائل حل کر کے عوام کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی: گورنر پنجاب

Feb 15, 2016

لاہور(خبر نگار)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ صحت ،تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں ۔ہمارا خطہ بہت سی محرومیوں کا شکار ہے ہمیں عوام کی مشکلات اور مسائل کا احسا س ہے۔ نشتر ہسپتال ،کڈنی سنٹر ،محمد شہباز شریف ہسپتال،فاطمہ جناح ہسپتال سمیت ملتان کے تمام ہسپتالوں کے مسائل حل کرکے عوام کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔کینسر یونٹ کی اپ گریڈیشن سے جنوبی پنجاب سمیت سندھ، خیبر پی کے اور بلوچستان کے مریضوں کو علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔ کر ینگ ڈاکٹرز کو تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیئے،لوگ ان کے پاس اپنا دکھ اور درد لیکر آتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نشتر ہسپتال ملتان میں کینسر یونٹ کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں لینئر ایکسیلیٹر کیلئے بنکرز کی تعمیر کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس پر 25 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔تقریب میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی،چیئر مین ہلال احمر پنجاب ڈاکٹر سعید الہی ،چیئر مین بورڈ آف مینجمنٹ نشتر ہسپتال جلال الدین رومی ،پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ڈاکٹر کامران سالک ،و دیگر موجود تھے۔

مزیدخبریں