صدارتی نظام کی بات کرنا گناہ نہیں: افتخار چودھری

Feb 15, 2016

لاہور (آئی این پی) جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر) افتخار محمد چودھری نے کہا کہ صدارتی نظام کی بات کرنا کوئی گناہ نہیں۔ صدارتی نظام رکھنے والے ممالک کی ترقی اور خوشحالی پوری دنیا کے سامنے ہے۔ پاکستان میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے مگر لٹیروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ملک میں جب تک شفاف احتساب نہیں ہو گا ملک کبھی ترقی اور خوشحالی کریگا اور نہ ہی قوم کو بحرانوں سے نجات ملے گی۔
افتخار چودھری

مزیدخبریں