امریکی محکمہ خارجہ نے ہلیری کلنٹن کی 551 نئی ای میلزجاری کر دیں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی محکمہ خارجہ نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہلیری کلنٹن کی 551 نئی ای میلزجاری کر دیں، ان میں سے 15 فیصد ای میلز خفیہ معلومات پر مبنی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے صدارتی امیداوار کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی 551 نئی ای میلز جاری کر دی گئی ہیں جن میں سے 15 فیصد ای میلز خفیہ معلومات کے حوالے سے ہیں۔ یہ ای میلز امریکی عدالت کے حکم کے بعد جاری کی گئیں۔ امریکی محکمہ خارجہ 29فروری تک ہلیری کلنٹن کی تمام55ہزار کے قریب ای میلز جاری کر دے گا۔

ای پیپر دی نیشن