ننکانہ: محکمہ اوقاف کے کلرک نے ملازمت کا جھانسہ دیکر لڑکی کو بے آبرو کردیا

ننکانہ صاحب+ فیصل آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) محکمہ اوقاف کے رینٹ کلرک نے لڑکی کو ملازمت کا جھانسہ دیکر بے آبرو کردیا ، ملزم کے کردار بارے میں پہلے بھی شکایات تھیں۔ محکمہ اوقاف کے رینٹ کلرک محمد ارشد عرف فوجی نے گزشتہ روز رانا ٹائون امامیہ کالونی لاہور کی 25 سالہ نوجوان (م) کو فون کیا اور کہا محکمہ اوقاف میں ایک خاتون ملازمہ کی ضرورت ہے آپ 25 ہزار لیکر آجائیں۔ جب مذکورہ لڑکی کچہری پھاٹک ننکانہ پر پہنچی تو ملزم ارشد لڑکی کو دفتر لے جانے کی بجائے اپنے گھر لے گیا جہاں پر اس نے لالچ اور قتل کی دھمکی دیکر اسے بے آبرو کر ڈالا۔ اہل محلہ اکٹھا ہوگئے، متاثرہ لڑکی اہل محلہ کیساتھ فریاد لیکر سٹی تھانہ ننکانہ پہنچی۔ متعلقہ تفتیشی آفیسر اے ایس آئی ممتاز اجمل نے لڑکی کے بیان کے بعد ارشد کے گھر واقع موگا منڈی چھاپہ مارکر اسے گرفتار کرلیا۔ صحافی تھانہ سٹی پہنچے تو معلوم ہوا کہ اے ایس آئی ممتاز اجمل دو گھنٹے سے لڑکی سمیت غائب ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی سے زیادتی ہونا ثابت ہوگئی۔ جس پر تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے ملزم ارشد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم نے تھانہ سٹی ننکانہ کے ایس ایچ او احد مسعود گجر کے خلاف بروقت اطلاع نہ دینے پر نوٹس جاری کر دیا۔ علاوہ ازیں مختلف واقعات میں اوباش افراد کی دو لڑکیوں سے زیادتی کرڈالی۔ مقدمات درج کر لئے گئے۔ غلام محمد آبادکے علاقہ راجے والا میں عاشق کی بیٹی (ز) سے ملزم عثمان، جبکہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 54گ۔ب میں ملزم حسنین نے گھر گھس کر (ف) کو زبردستی بے آبرو کر ڈالا۔

ای پیپر دی نیشن