مقبوضہ کشمیر سے جیش محمد کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے: بھارتی فوج کا دعویٰ

سرینگر/ نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی فوج کے سرینگر کی چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل ستیش دعا نے جموں وکشمیر سے جیش محمد کے مکمل خاتمے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضبوط انٹیلی جنس نیٹ ورک کی بدولت فوج کو لائن آف کنٹرول کے پار سے ہونے والی دراندازی کی کوششوںکو ناکام بنانے میں مدد ملی،کنٹرول لائن پر سیکورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں جس کی وجہ سے عسکریت پسندوں کی کاروائیاں محدود ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیاکے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے جانے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ستیش دعا نے کہا کہ گذشتہ سال نومبر میں جیش محمد کے سربراہ عادل پٹھان کی ہلاکت کے ساتھ ہی وادی سے اس تنظیم کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں کو گذشتہ برس آزاد کشمیر سے جنگجوؤں کی دراندازی کی کوششوں سے متعلق مختلف ذرائع اور عام شہریوں سے قریب 600 خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن