پمز: 60سے زائد ڈاکٹرز اور نرسز کی آسامیوں کیلئے 60 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

Feb 15, 2016

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں60 سے زائد ڈاکٹروں اور نرسوں کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے اشتہار شائع ہونے کے بعد 60 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوچکی ہیں جبکہ 15مارچ تک فائنل انٹرویوز لئے جائیں گے جبکہ پولی کلینک میں 500 سے زائد ڈاکٹروں اور نرسوں کی کمی پر تاحال کوئی بھرتی نہیں کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ قومی اخبارات میں اشتہارات دینے کے بعد نرسز اور ڈاکٹروں کی طرف سے ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں پمز انتظامیہ کو موصول ہوچکی ہیں۔

مزیدخبریں