بے نظیر قتل کیس کی سماعت آج ہوگی رحمان ملک بھی پیش ہوں گے

راولپنڈی (اے پی پی )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت آج (پیر15فروری ) کو ہوگی، سمن جای ہونے پر بے نظیر بھٹو کے سابق چیف سکیورٹی آفیسر سینیٹر رحمان ملک عدالت میں پیش ہونگے۔ گذشتہ سماعت پر خرم لطیف کھوسہ نے سابق وزیر داخلہ رحمان اے ملک کی جانب سے وکالت نامہ عدالت میں پیش کرتے ہوئے حاضری استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر کے مطابق ایف آئی اے کے تفتیشی خالد قریشی‘ آزاد خان‘ خالد رسول‘ زاہد حسین وغیرہ کی شہادتیں ریکارڈ ہونا باقی ہیں، وکلاء تعاون کریں تو اس انتہائی اہمیت کے حامل کیس کا ٹرائل 31مارچ سے قبل مکمل ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...