اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری مزید 3 فلسطینی سہید کردئیے

نابلوس (اے ایف پی) اسرائیلی فوج کی ریاست دہشت گردی جاری ہے مغربی کنارے اور دوسرے علاقوں میں حملہ آور قرار دے کر 15سالہ لڑکے سمیت 3 فلسطینی شہید کر دیئے گئے، فوجی ترجمان نے الزام لگایا لڑکے نے پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا تھا یہ واقعات اسے وقت سامنے آئے ہیں جب امریکی سفیر برائے یو این سمانتھا پامرے نے فلسطین اور اسرائیل کا دورہ کیا ہے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا پہلے واقع میں جنین میں 2لڑکوں نے اہلکار پر پتھرائو کیا اور پھر فائرنگ کردی، فلسطینی حکام نے بتایا دونوں کے نام نہاد ولید اور فواد ہیں بیت اللحم میں نیام صغر کو فوج نے گولی مار دی شہداء کی تعداد 170 ہو گئی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے 2 فلسطینیوں نے جنین کے علاقے میں گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق فلسطینی نوجوان چاقو سے مسلح تھا اور چیک پوسٹ پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔دونوں واقعات میں کسی اسرائیلی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...