اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ فوجی عدالتوں میں نمٹائے جانے والے مقدمات کا رواں ہفتہ جائزہ لے گی چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ اٹھارہ فروری کو مقدمات کی سماعت کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے دہشت گردی کے نمٹائے جانے والے مقدمات اور ان میں سزا یافتہ قیدیوں کے ٹرائل کی شفافیت کے حو الے سے جائزہ لینے کے لئے ایک لارجر بنچ قائم کیا ہے جو اس طرح کے مقدمات کی سماعت کرے گا ۔ بنچ ایسے مقدمات کی سماعت کرے گا جن میں فوجی عدالتوں نے ملزمان کو سزا دی ۔ لیکن شفاف ٹرائل نہ ہونے کا موقف اپنا کر سزا یافتہ ملزموں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ ان مقدمات میں حیدر علی ، قاری ظہیر گل اور دیگر کے مقدمات شامل ہیں اس مقدمہ میں اٹارنی جنرل اور دیگر حکام کو بھی نوٹس جاری ہو چکے ہیں ۔
سپریم کورٹ
سپریم کورٹ فوجی عدالتوں میں نمٹائے جانےوالے مقدمات کا رواں ہفتے جائزہ لے گی
Feb 15, 2016