ممبئی (رائٹرز + نیوز ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں وزیراعظم نریندر مودی کی ”میک ان انڈیا“ مہم کے حوالے سے چوپاٹی بیچ پر ہونیوالے ثقافتی شو کے دوران سٹیج پر آگ بھڑک اٹھی جو منٹوں میں پھیل گئی تاہم ممبئی پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے تقریب میں موجود وزیراعلی مہاراشٹر دیویندر فیدنیوس گورنر مہاراشٹر، شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، اداکار امیتابھ بچن، ہیما مالنی اور دیگر اہم شخصیات کو ہال سے فوری بحفاظت باہرنکال کر آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پا لیا اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بتایا گیا ہے کہ سٹیج پر لائٹس کے ساتھ ڈانس پرفارمنس کے دوران آگ بھڑکی، وزیراعظم نریندر مودی نے واقعہ پر وزیراعلی مہاراشٹر کو فون کرکے تفصیلات معلوم کیں اور تحقیقات کی ہدایت کی۔
میک ان انڈیا مہم