لاہور(خبر نگار)گڈ گورننس اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ آرمی چیف ، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور فاضل ججوں کے بار بار استفسار کے باوجود حکومت کی کارکردگی میں بہتری نہیں آرہی۔ سیاست دان کرپٹ عناصر کی پشت پناہی کرتے ہیں ۔ میرٹ سے ہٹ کر من پسند نا اہل اور کرپٹ افراد کو قومی اداروں میں اہم عہدوں پر تعینات کردیا جاتا ہے ہر طرف قبضہ مافیا کا راج ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔ ابھی تک کامیاب سوات ملٹری آپریشن کے بعد سول ایڈمنسٹریشن نے اپنی ذمہ داریاں نہیں سنبھالیں۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان ویژنری فورم کے ممبران نے ’’پاکستان میں گُڈ گورننس کے مسائل‘‘ پر ٹیلی کانفرنس کے دوران کیا۔ٹیلی کانفرنس میں قیوم نظامی، میجر (ر) شبیر احمد، خالد محمود سلیم، ڈاکٹر محمد صادق اور جمیل گشکوری نے اظہار خیال کیا۔