اسلام آباد (آن لائن) برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کہا کہ برطانیہ کے تعاون سے 63 لاکھ پاکستانی پرائمری سکول کے بچوں نے استفادہ کیا۔ برٹش کونسل 2018 ءتک انگریزی کے دس لاکھ اساتذہ کو تربیت فراہم کر دے گی۔ برطانیہ نے پاکستان کی 118 یونیورسٹیوں کے ساتھ برطانیہ کی 90 یونیورسٹیوں کی پارٹنر شپ کو فروغ دیا۔ 2013 ءکے الیکشن سابقہ الیکشن سے بہت بہتر تھے امید ہے کہ 2018 ءکے عام انتخابات زیادہ بہتر ہوں گے۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پارلیمانی وفود کا تبادلہ جاری رکھا جائے گا۔ پاک چین اقتصادی راہداری تعاون کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہیں، منصوبے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اس خطے کی ترقی میں یہ منصوبہ اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا معاملہ سکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس ہے اور یہ ایک بااختیار ادارہ ہے جس کے ساتھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر
پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں: برطانوی ہائی کمشنر
Feb 15, 2016