قومی اداروں کی نجکاری کی بجائے ان میں سیاسی مداخلت بند کی جائے: اعجاز چودھری

Feb 15, 2016

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف پنجا ب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نااہل حکومت ایک طرف عو ام پر ٹیکسو ں کی بار ش کر رہی ہے کہ جبکہ دوسری طرف آئے روز غریب عوام پر مہنگا ئی کے بم برسا رہی ہے ‘ ادویات کے بعد روزمرہ کے اشیا ء کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ موجودہ حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘ موجود ہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دینے کا تہہ کررکھا ہے حکومت فوری طور پر اددویات ‘ دالیں ‘ اور گھی کی قیمتو ں میں اضافے کو فل الفور واپس لے ، قومی اداروں کی نجکاری کی بجائے سیا سی مداخلت ختم کرکے اور میرٹ پر پر فیشنل افراد کو لگایا جائے ۔

مزیدخبریں