بھارت نے سری لنکا کو آخری میچ ہراکر ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

وشاکاپٹنم(سپورٹس ڈیسک ) بھارت نے سری لنکا کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ آخری ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ایشون نے دونوں اوپنرز کو پویلین لوٹا دیا۔سری لنکن ٹیم اس تباہی سے سنبھل نہ سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔ نو کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ داسن شناکا 19 اور تھسارا پریرا 12 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔لنکن ٹیم 18اوورز میں 82رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ ایشون نے آٹھ رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں ۔ہدف کے تعاقب میںبھارتی اوپنرز نے پراعتماد انداز میںآغاز کیا تاہم 29 کے سکور پر روہیت شرما 13 رنز بنا کر چمیرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔ شیکھر دھاون اور اجنیا راہانے نے مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور 37 گیندیں قبل ہی اپنی ٹیم کو نو وکٹ کی آسان فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ دھاون 46 اور راہانے 22 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی بھارت نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ایشون کو آٹھ رنز کے عوض چار وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...